ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں صرف تین ہفتوں میں کورونا کے کیسز میں 118فیصد اضافہ

دہلی میں صرف تین ہفتوں میں کورونا کے کیسز میں 118فیصد اضافہ

Thu, 23 Dec 2021 11:45:02    S.O. News Service

نئی دہلی، 23؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میں اومیکرون کا خوف بڑھتا جا رہا ہے ۔ خبروں کے مطابق 22 دسمبر تک دہلی میں کنٹینمینٹ زونس کی تعداد 184 ہو چکی ہے جن میں 83 زونس صرف جنوبی دہلی ضلع کے ہیں یعنی پوری دہلی کے کنٹینمینٹ زونس کی تعداد کا 45 فیصد حصہ جنوبی دہلی ضلع کا ہے۔ جنوبی دہلی میں سیل ہونے والے زیادہ تر فارم ہاؤس ہیں۔

دہلی میں نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملوں میں اضافہ کے علاوہ کورونا کے معاملوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے ایکٹو معاملوں میں 118فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس کے ساتھ کنٹینمینٹ زونس کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دہلی میں ہوم آئسولیشن یعنی گھر پر کوارنٹائن میں رہ رہے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ تین ہفتوں کے دوران کنٹینمینٹ زونس کی تعداد میں 80فیصد اضافہ ہو ا ہے۔ واضح رہے یکم دسمبر کو کنٹینمینٹ زونس کی تعداد 102 تھی اور 22 دسمبر کو یہ تعداد بڑھ کر 184 ہو گئی ہے۔ ادھر گھر پر رہ رہے مریضو ں کی تعداد میں بھی 112 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔

دہلی میں 13 دسمبر تک کورونا کے 30 معاملہ یومیہ رپورٹ ہو رہے تھے لیکن اب روزانہ سو سے زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں اور کل یہ تعداد 125 رہی۔ اسی وجہ سے دہلی میں 13 دسمبر کو کورونا کے ایکٹو معاملہ 393 تھے جبکہ اب یہ تعداد بڑھکر 624 ہو گئی ہے۔


Share: